حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علمی و روحانی مرکز جامعہ الرضا روہڑی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ سید محمد تقی نقوی نے اپنے دست مبارک سے جامعہ کے طلاب کی عمامہ پوشی کی۔

اس پروقار تقریب کا مقصد علمی حلقوں میں نئی نسل کی تربیت اور انہیں دینِ اسلام کی خدمت کے لیے باقاعدہ طور پر مستعد کرنا ہے۔
علامہ تقی نقوی نے عمامہ پوشی کے دوران طلبہ کو دین کی صحیح تعلیمات کی تبلیغ اور امت کی رہنمائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات فراہم کیں اور انہیں علمی و اخلاقی طور پر بلند کردار ہونے کی تاکید کی۔
اس تقریب میں جید علمائے کرام اور علمی حلقوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔









آپ کا تبصرہ